نئے سال کے پہلے دن پاکستان میں 16 ہزار 787 بچے پیدا ہوئے، یونیسیف

لاہور (ڈیلی اردو/این این آئی) اقوام متحدہ کے ادارے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کا کہنا ہے کہ نئے سال کے پہلے دن پاکستان میں 16 ہزار سے زائد بچے پیدا ہوئے جو پوری دنیا میں پیدا ہونے والے بچوں کی کل تعداد کا 4 فیصد بنتا ہے۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے پہلے دن دنیا بھر میں متوقع طور پر 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں 16 ہزار 787 پاکستان میں پیدا ہوئے۔

عالمی سطح پر بچوں کی پیدائش کی کل تعداد میں سے آدھے بچے 8 ممالک میں ہی پیدا ہوئے جن میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جبکہ سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش بھارت میں ہوئی۔

یونیسیف کے مطابق یکم جنوری کو بھارت میں 67 ہزار 385، چین میں 46 ہزار 299، نائیجیریا میں 26 ہزار 39، انڈونیشیا میں 13 ہزار 20، امریکہ میں 10 ہزار 452، کانگو میں 10 ہزار 247 جبکہ ایتھوپیا میں متوقع طور پر 8 ہزار 493 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں