خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے حکام کے مطابق رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھروں پر نامعلوم شدت پسندوں نے دستی بموں سے حملے کیے ہیں۔
گزشتہ شب رات 12 بجے ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند علاقہ گٹکی میں نامعلوم افراد نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے باجوڑ کے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دو دستی بم پھینکے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے۔
ایک بم رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان جبکہ دوسرا بم ان کے چچا کے حجرے میں گرا۔ حملہ میں رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان بال بال بچ گئے اور وہ اس موقع پر اپنے گھر میں موجود تھے۔
ابھی تک کسی گروپ یا کالعدم تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ باجوڑ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہیں۔