افغانستان میں ایک اور پاکستانی کو افغان خفیہ اہلکاروں نے اغواء کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) افغانستان میں ایک اور پاکستانی کو افغان خفیہ اہلکاروں نے اغواء کرلیا۔ سعید اللہ گزشتہ 10 سال سے کابل میں مقیم تھا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے افغان خفیہ اہلکاروں نے ایک اور پاکستانی کو اغوا کرلیا۔ سعید اللہ گزشتہ 10 سال سے کابل میں کمپنی میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کررہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اللہ کو آج افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکاروں نے اغواء کیا۔ پاکستانی شہری سعید اللہ کو چیک پوسٹ پر روک کر اغوا کیا گیا۔

واضح رہے کہ افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کا پاکستانی شہریوں کے اغواء کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں