بلوچستان: سبی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مزدور شہید، ایک شدید زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے نواحی سبی لونی گاؤں کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کر کے ایک مزدور کو قتل جبکہ ایک زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ضلع سبی کے علاقے سبی لونی گاؤں کے قریب فرنٹیئر کور کیمپ کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے مزدوروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر ہی شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

شہید اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع صادق آباد سے بتایا جاتا ہے۔ لیویز فورس نے لاش اور زخمی کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں