15

بلوچستان: کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت وادی کوئٹہ اور اسکے گردونواح میں موسم کی پہلی برفباری جمعرات کو صبح سویرے شروع ہوئی اور کچھ دیر تک جاری رہی۔ برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت منفی 6 تک گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ وادی نے سفید چادر اوڑھ لی۔

کوئٹہ کے علاوہ قلات، سوراب، مستونگ، زیارت، کان مہترزئی، خانوزئی، کوژک، توبہ کاکڑی اور توبہ اچکزئی میں بھی برف پڑی۔

منچلے خوبصورت ٹھنڈے موسم اور برف سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے نکل آئے اور برف باری سے خوب محظوظ ہوئے۔

بارش کے بعد کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا جب کہ گیس پریشر میں کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں