خاندان کی جان کو شدید خطرہ: حریم شاہ نے پاک فوج سے سیکورٹی مانگ لی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے والد کے ویڈیو پیغام پر رد عمل دے دیا، انہوں نے اپنے خاندان کے لیے پاک فوج سے سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو پیغام میں حریم شاہ کے والد کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی حرکات پر انہیں اور ان کے خاندان کو شدید صدمہ ہے۔ میرے رشتہ داروں کو حریم کی وجہ سے جو اذیت پہنچی اس پر وہ شرمندہ ہیں۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1212698473063211010?s=08

انہوں نے کہا کہ وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ااسی لئے انہوں نے حریم شاہ کو بھی مذہبی تعلیم دلائی،حریم شاہ کے طرز زندگی پر وہ اس کے اساتذہ سے بھی شرمندہ ہیں۔

اپنے گیارہ منٹ کے ویڈیو پیغام میں زوار حسین شاہ نے بھیگی آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ اپنے خاندان کو حریم کی وجہ سے پہنچنے والے صدمے پر معذرت کرسکیں، بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ وتعز من تشا وتذل من تشا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا۔صرف ایک بار مجھ سے میرے والد ناراض ہوئے اگرچہ میری بڑی اماں نے میری ان سے صلح کروادی لیکن شاید مجھے ان کی بددعا لگ گئی۔

انہوں نے کہا اس کے بعد انہوں نے بہت اذیتیں سہیں لیکن یہ شاید سب سے بڑی ہے۔انہوں نے کہا ان کو اپنی نہیں اس بات کی زیادہ فکر ہے کہ ان کے قرابت داروں کو دکھ ہوا اور اس سب سے ہمارے ملکی وقار کو جو نقصان پہنچا اس پر میں سب سے زیادہ دکھی ہوں۔

اس پیغام کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ نے کہا کہ والد صاحب سے وڈیو پیغام کس نے اور کیوں ریکارڈ کروایا جلد بتاوں گی۔ پاک فوج اور چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں میری فیملی کو سکیورٹی فراہم کی جائے، انہیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ ’’میری اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے‘‘۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں