سری نگر: سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی گھر سے گرفتار

سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو گھر سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی 5 اگست سے زیر حراست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجامفتی کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے التجا مفتی کو سری نگر میں گھر سے حراست میں لیا گیا جبکہ سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی اگست سے زیر حراست ہیں۔

التجا مفتی نے کہا کہ انہیں جنوبی کشمیر میں اپنے دادا اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی مفتی محمد سید کی قبر پر جانے کی کوشش پر پولیس نے رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں