امریکا کی وقتی خوشی کو جلد سوگ میں بدل دیں گے: ترجمان پاسداران انقلاب

تہران (ڈیلی اردو) ایران بھر میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں شہادت پر سوگ منایا جارہا ہے جبکہ ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنائی اور صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے بعد اب پاسداران انقلاب کے ترجمان نے امریکا کو بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر لاکھوں افراد دارالحکومت تہران کی سڑکوں پر نکل آئے اور امریکا کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں