غزہ (ڈیلی اردو) اسلامی جہاد جنرل قاسم سلیمانی جیسے ہیرو پر فخر کے ساتھ امریکا کے بزدلانہ حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے، قاسم سلیمانی کی شہادت سے نہ صرف ایران بلکہ خطے میں آزاد پسند مزاحمتی قوتیں ایک عظیم رہ نما سے محروم ہوگئی ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسر پیکار مزاحتمی تحریک اسلامی جہاد نے ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی امریکا کے حملے میں شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی پر امریکی حملہ تاریخ کا بدترین اور بزدلانہ حملہ ہے جس کی ہر سطح پر، نہ صرف مذمت بلکہ امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جانا چاہیے۔
اسلامی جہاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد جنرل قاسم سلیمانی جیسے ہیرو پر فخر کے ساتھ امریکا کے بزدلانہ حملے میں ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ نہ صرف ایران بلکہ خطے میں آزاد پسند مزاحمتی قوتیں ایک عظیم رہ نما سے محروم ہوگئی ہیں،
اسلامی جہاد اور فلسطینی مزاحمتی قوتیں اپنے شہید رہ نما قاسم سلیمانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔