مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قاتل دنیا کے بدترین اشرار ہیں جن کے خلاف جہاد فرض ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےسیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے اپنے بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ اور اظہار کیا ہے۔
انھوں نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مجرم اپنے اہداف اور مذمو عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے بلکہ شہید قاسم سلیمانی اور اس کے دیگر ساتھیوں نے جو راستہ اور منزل متعین کی ہےاس پر چلتے ہوئے مزاحمتی قوتیں کامیابی اور فتح سے ہم کنار ہوں گی۔
حسن نصراللہ نے کہا کہ ان کی جماعت قاسم سلیمانی کے مشن کو آگے بڑھائے گی اور اپنے اہداف کے حصول کے لیے دن رات کام کریں گے، قاسم سلیمانی کے مشن کو جاری اور پرچم کو بلند رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو دردناک انجام سے دوچار کرنا پورے عالم اسلام میں پھیلے مجاہدین اور مزاحمتی قوتوں کی ذمہ داری ہے، ان کے خلاف جہاد فرض ہے۔