بغداد (ڈیلی اردو) بغداد میں القدس فورس کے سربراہ جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی سمیت لاکھوں افراد شریک ہوئے۔
عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی فضائی حملے میں شہید ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی پاپولر موبلائزیشن فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی نماز جنازہ اد کی گئی، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، شرکاء نے امریکا مخالف نعرے لگائے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق قاسم سلیمانی کی میت ایران روانہ کی جائے گی، جہاں کل مشہد میں بھی ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی، جس میں آیت اللہ خامنہ ای بھی شریک ہونگے، قاسم سلیمانی کی تدفین آبائی شہر کرمان میں ہوگی۔