کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین سید شہنشاہ حسین نقوی نے سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے
سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کے موقع پر کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں معروف شیعہ عالم دین شہنشاہ حسین نقوی نے امریکا کی حالیہ دہشت گردانہ کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے پڑوسی برادر ملک کے خلاف پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی کوشش کی تو پورے پاکستان میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس صورت میں پاکستان کا کوئی بھی مسلمان خواہ وہ شیعہ ہو یا سنی، گھر میں نہیں بیٹھے گا بلکہ امریکی مفادات کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ضروری ہو جائے گا۔
اس سے پہلے کراچی کے مختلف علاقوں میں سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکا کے گھناؤنے اور وحشیانہ اقدام کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔