طرابلس (ڈیلی اردو) لیبیا میں مٹیگا بین الاقوامی ایئر پورٹ پر فضائی حملے میں 40 سے زائد فوجی کیڈٹ جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے قریب مٹیگا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی حملے میں چالیس سے زیادہ فوجی کیڈٹ جاں بحق ہو گئے ہیں۔
أحكم بنفسك …
هذه الصورة قبل قليل في ساحة الكلية العسكرية بمنطقة الهضبة جنوب طرابلس، بعد انتشال الجثث ونقل المصابين إلى المستشفى …
مكان الانفجار واضح في الصورة، هل هو صاروخ من طائرة، أم قذيفة هاون؟ pic.twitter.com/OGT8GhwUQG— الأصداء الليبية (@asdaalibya1) January 4, 2020
مقامی میڈیا کے مطابق ایل این اے طیارے نے بمباری کی۔
صور من كاميرا المراقبة تظهر لحظة قصف الطيران الإماراتي الداعم للسفاح #حفتر طلبة الكلية العسكرية بـ #طرابلس والذي راح ضحيته أكثر من ثلاثين شهيدا وما يقاربهم جرحى!#مجزرة_الكلية_العسكرية_طرابلس #ليبيا pic.twitter.com/xBmT9h1KUP
— أحمد البقري (@AhmedElbaqry) January 5, 2020
سرکاری حکام کے مطابق کیڈٹس اپنے اپنے کمروں میں جانے کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں جمع تھے کہ اسی دوران حکومت مخالف گروپ کی جانب سے فضائی بمباری کی گئی۔
لیبیا حکومت کے مطابق حملہ حکومت مخالف گروپ نے کیا جو اس سے قبل بھی اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے تاہم مخالف گروپ نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ہے۔
دوسری جانب وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں صورتحال بہت خراب ہے، حملے کے باعث متاثرین کی شناخت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ زیادہ تر افراد حملے کے باعث جھلس گئے ہیں جب کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
فيديو يوضح لحظة سقوذ القديفه العشوائية على الكلية العسكرية بمنطقة الهضبة #طرابلس|#ليبيا| pic.twitter.com/zmQDnFIcij
— محمد بوشقمة (@boshgma) January 5, 2020