لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ نے 2 جدید جنگی جہاز مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ کردیئے ہیں جو آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار جہازوں کی حفاظت کریں گے۔
برطانیہ کو بھی جنگ کا خدشہ ستانے لگا، برطانیہ نے مشرق وسطیٰ میں فوجی قوت بڑھانا شروع کردی، جدید ترین جنگی جہازوں ایچ ایم ایس مونٹروز اور ایچ ایم ایس ڈیفنڈر کو روانہ کردیا گیا، یہ جہاز آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار جہازوں کی حفاظت کریں گے۔
Royal Navy vessels sent to protect shipping in Strait of Hormuz https://t.co/pmoNwMotAs
— The Guardian (@guardian) January 5, 2020
برطانوی جوہری آبدوز پہلے ہی علاقے میں موجود ہے جو ایک ہزار پونڈ وزنی ٹوماہاک میزائلوں سے لیس ہے۔
Defence Secretary @BWallaceMP has announced that @RoyalNavy ships HMS Montrose and HMS Defender will resume accompaniments of UK-flagged commercial vessels in the Strait of Hormuz pic.twitter.com/Z4qXjnWMIA
— Ministry of Defence ???????? (@DefenceHQ) January 4, 2020
عراق میں موجود 400 سے زیادہ برطانوی فوجیوں کو فوری طور پر امریکا کے زیر کنٹرول بڑے فوجی اڈوں پر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے، ان فوجیوں کو بھاری ہتھیار بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔
ادھر امریکا سے مشرق وسطیٰ میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے امریکی فوجیوں کے لیے ساز و سامان بھجوایا جارہا ہے۔