واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بڑے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے کسی کارروائی کے ردعمل میں 52 مقامات پر حملے کئے جائیں گے۔
امریکا ایران کشیدگی بڑھنے لگی، امریکی صدر نے ٹویٹس میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکی ٹھکانوں پر حملوں کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔ اگر ایران نے کسی بھی امریکی شہری یا تنصیب کو نشانہ بنایا تو امریکہ بہت تیزی اور شدت سے ایسی 52 تنصیبات اور مقامات پر حملہ کرے گا جو ایران اور اس کی ثقافت کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ایران میں 52 مقامات پر تیز اور تباہ کن حملے کیے جائیں گے۔
….targeted 52 Iranian sites (representing the 52 American hostages taken by Iran many years ago), some at a very high level & important to Iran & the Iranian culture, and those targets, and Iran itself, WILL BE HIT VERY FAST AND VERY HARD. The USA wants no more threats!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 4, 2020
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ 52 اہداف پہلے ہی نشانے پر لیے جا چکے ہیں، انھوں نے کہا کہ کئی برسوں سے ایران ایک مسئلے کے سوا کچھ بھی نہیں۔
امریکی صدر نے جنرل سلیمانی کے بارے میں لکھا کہ انہوں نے امریکی سفارت خانے پر حملہ کیا اور وہ دیگر کئی مقامات پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔
The United States just spent Two Trillion Dollars on Military Equipment. We are the biggest and by far the BEST in the World! If Iran attacks an American Base, or any American, we will be sending some of that brand new beautiful equipment their way…and without hesitation!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 5, 2020