تہران (ڈیلی اردو) امریکی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی نمقز جنازے کے موقع پر اہواز کو ایران کی سڑکوں پر لاکھوں افراد کی جانب سے کئی شہروں میں جلوس نکالے گئے۔
جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا کمانڈر ابومہدی المہندس کی میتیں اتوار کو ایران کے شہر اہواز پہنچائی گئیں جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازے میں شرکت کی۔
Find out in this video who is loved and who is hated in Iran.
Funeral of Shahid #Soleimani in #Ahvaz.
People are chanting "death to America" and "death to Israel". They are ready for the #severe_revenge. pic.twitter.com/IPEKngV9IB— سید یاسر جبرائیلی (@syjebraily) January 5, 2020
دو روز قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی عراق میں امریکی ڈرون حملے میں 9 ساتھیوں سمیت شہید ہوئے تھے۔
گزشتہ روز عراق میں قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔
Huge crowds gathered in Iraq on January 4, for the funeral of Iranian general Qasem Soleimani and Iraqi militia leader Abu Mahdi al-Muhandis. pic.twitter.com/cDDoEfYETI
— NowThis Impact (@nowthisimpact) January 4, 2020
اہواز میں ان کے جنازے میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ جلوس میں شرکت کرنے والوں نے امریکہ مخالف نعرے لگائے۔
???? هماكنون/ تجمع گسترده مردم اهواز در مسير تشييع پیکر شهید سردار سليماني pic.twitter.com/HvBf1PqyBP
— روزنامه ایران (@IranNewspaper) January 5, 2020
مشہد مقدس میں استقامتی محاذ کے سپہ سالار جنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہداء کے جنازوں کا استقبال کرنے کے لئے لاکھوں افراد سڑکوں پر جمع ہیں۔
مشہد سے جنرل سلیمانی کی میت تہران لے جائی جائے گی جہاں آیت اللہ علی خامنہ ای خود ان کی نمازِ جنازہ پڑھوائیں گے۔
آج جنرل قاسم سلیمانی کا جسد خاکی ایران لایا گیا تو بڑی تعداد میں شہری ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ ایرانی پرچم میں لپٹے جنرل قاسم سلیمانی کے تابوت کو طیارے سے اتارا گیا۔
جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے سیاہ لباس پہن کر شرکت کی اور قافلے کی شکل میں اہواز کی سڑکوں پر مارچ کیا۔
Video from helicopter said to show mass gathering of Iranian mourners for Qassem Suleimani in Ahvaz, the capital of a province that has since late 2017 been a focal point of anti-regime protests pic.twitter.com/CH2pwedcBv
— Borzou Daragahi ???????? (@borzou) January 5, 2020
سرکاری نیوز ایجنسی کی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اہواز اور تہران سمیت دیگر شہروں میں بھی امریکہ مخالف مظاہرے ہوئے۔ ویڈیو کے دوران کہا گیا کہ ’اس تعزیتی تقریب میں ایک بڑا ہجوم جمع ہوا ہے۔‘
مشهد در انتظار… pic.twitter.com/qhLfHPNaLY
— خبرگزاری فارس (@FarsNews_Agency) January 5, 2020
جنرل قاسم سلیمانی کی حتمی نمازِ جنازہ منگل کو وسطی ایران میں ان کے آبائی قصبے کرمان میں ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ایران نے بغداد شہر میں قاسم سلیمانی کی شہادت کا امریکا سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ وہ جلد امریکا کی اس عارضی خوشی کو سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی اپنے ردعمل میں کہا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی ہے، امریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام اٹھایا ہے جس کی قیمت انہیں چکانی پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے۔