باجوڑ میں ایمبولینس کے قریب کا دھماکا، دو افراد زخمی

خار (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے بم ڈسپوزل سکواڈ پر بارودی مواد کے دھماکہ میں قریب سے گزرنے والی ایمبولینس کو نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے لوڑہ کلی بانڈہ اور چنار کا درمیانی علاقہ درہ میں ایف سی بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار معمول کے مطابق سرچنگ کررہے تھے کہ اس دوران سڑک کے وسط میں پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک ایمبولینس کو نقصان پہنچا جبکہ ایمبولینس کے ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں