بغداد (ڈیلی اردو/این این آئی) نگران عراقی وزیراعظم عادل المہدی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل سیاسی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی قتل کیے جانے والے روز ایران کا سعودی عرب کے لیے ایک اہم پیغام لے کر بغداد پہنچے تھے۔
اس میں بغداد کے ذریعے ایران کو بھیجے گئے سعودی پیغام کا جواب تھا۔ عراقی وزیراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے خاموش سفارتکاری ہو رہی تھی۔
عادل عبعدالمہدی نے بتایا کہ سعودی پیغام میں خطے اور دونوں ملکوں کے درمیان تناو کی کمی کے لیے تجاویز تھیں اور اسی سلسلے میں جنرل سلیمانی سے حملے والے روز ملاقات طے تھی تا کہ وہ سعودی پیغام پر ایران کا تحریری جواب پیش کریں۔
انہوں نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ امریکہ سعودی ایران صلح نہیں چاہتا اور اسی لئے ایران کے اہم ترین آدمی کو شہید دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی نے گزشتہ سال اپریل اور ستمبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں سعودی شاہ سلمان سے انہوں نے ملاقات کی تھی۔