امریکا اور اتحادی افواج نے عراق میں ‘داعش’ کے خلاف آپریشن روک دئیے

واشنگٹن (ڈیلی اردو/این این آئی) امریکا کی قیادت میں داعش کی سرکوبی کے لیے قائم کردہ بین الاقوامی فوجی اتحاد نے عراق میں داعش کے خلاف آپریشن روک دیئے ہیں۔

یہ اقدام عراق میں اتحادی فوج کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی فوج کی طرف سے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جن سرگرمیوں کو معطل کیا گیا ان میں اتحادی ممالک کی افواج کی تربیت اور داعش کے خلاف دوسرے اتحادی ممالک کی مدد شامل ہے۔

یہ فیصلہ امریکا کے عراقی دارلحکومت بغداد میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اور امریکی افواج کے دو اڈوں پر ایران کے بلیسٹک میزائل حملوں کے بعد سامنے آیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں