وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئٹہ میں مسجد اور لوگوں کو نشانہ بنانے والے قابل مذمت ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

عمران خان نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس افسر ڈی ایس پی حاجی امان اللہ کو ایک بہادر اور مثالی افسر قرار دیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں