واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سینیٹر کرس مرفی نے قاسم سلیمانی کے قتل سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر شکوک کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ ٹرمپ، انٹیلی جنس حکام اور کانگریس کو اس بات پر قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ سلیمانی کے خلاف کاروائی کرنا خطرہ کم کرنے کے لئے ضروری تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کا تعلق امریکا کو دی گئی دھمکیوں سے نہیں تھا۔ اس اقدام نے مشرقی وسطیٰ میں امریکہ کو کمزور کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سلیمانی کے قتل کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلیمانی امریکہ کے چار سفارتخانوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا اور اس نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کو بھی نشانہ بنایا۔