لندن (ڈیلی اردو) سابق وزیراعظم نواز شریف سے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ملاقات کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حامد کرزئی نے نوازشریف کی عیادت کی اس دوران ن لیگ کے صدر شہباز شریف بھی موجود تھے۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف میرے دوست ہیں، ان کی تیمارداری کیلئے آیا ہوں اور اپنے بھائی نواز اور شہباز شریف سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ نواز شریف کی عیادت کیلئے آیا تھا ان کی خیریت دریافت کی۔
Former #Afghan President #Hamid Karzai talking to media after his meeting with former #Pakistan PM Nawaz Sharif and his brother Shahbaz Sharif at Avenfield house, #London pic.twitter.com/CeabjZ8la6
— Pajhwok Afghan News (@pajhwok) January 11, 2020
حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت بہتر محسوس ہوئی اور پاکستان کے دوروں کے دوران نواز شریف نے بہترین میزبانی کی۔
ملک میں اس سے زیادہ جھوٹا اور یوٹرن لینے والا وزیراعظم نہیں آیا، شہباز شریف
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حامد کرزئی نواز شریف کی خیریت پوچھنے آئے تھے اور حامد کرزئی نے پاکستان کےعوام کیلئےخیرسگالی کا پیغام دیا۔ ہمیشہ کوشش رہنی چاہیے کہ پاکستان اور افغانستان قریب ترہوں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے افغانستان کیلئے اپنے جذبات کا اعادہ کیا اور ملک میں زراعت اور صنعت تباہ ہوچکی ہے۔ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جارہی ہے اور پاکستان میں کروڑوں افراد بےروزگار ہوچکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع، نوٹیفکیشن میں غلطیاں کی گئیں اور اس وقت ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔ موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیے جب کہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟
ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے بجلی کا بحران حل کرکے پاکستان کی خدمت کی اور نواز شریف نے 4 سال میں بجلی کا بحران حل کرکے تاریخی کام کیا۔ اس وقت اصل مسائل کو پس پشت ڈال دینا مناسب نہیں اور آئیں برآمدات میں اضافہ کریں، عوام کو روزگار فراہم کریں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے قرضے لینے کا ریکارڈ قائم کیا اور ملک میں اس سے زیادہ جھوٹا اور یوٹرن لینے والا وزیراعظم نہیں آیا۔ صحافی کا شہباز شریف سے سوال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کا نام وزیراعظم کیلئے سنا جارہا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ 20 سال سے یہی ہوتا چلا آرہا ہے۔
It’s been going on for 20 years, says @CMShehbaz when asked that his name is being mentioned as the next prime minister. pic.twitter.com/vdvQQu1DLb
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) January 11, 2020