مقبوضہ کشمیر: ترال میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 3 کشمیری شہید

سری نگر (ڈیلی اردو) قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ کے علاقے ترال میں گھر گھر تلاشی اور محاصرے کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عمر فیاض عرف حماد خان، عدیل بشیر عرف ابو دجنا اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے، نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکین بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

قابض بھارتی فوج کے ترجمان نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کو نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ مقابلے میں ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے وادی میں معمولات زندگی تاحال مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انٹرنیٹ سروس سمیت بنیادی حقوق معطل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں