اسلام آباد (ڈیلی اردو) عالمی مسابقتی انڈیکس کے مطابق 2019 میں پاکستان آزادی صحافت کی فہرست میں 116 ویں نمبر پر رہا۔
معیشت، فنون لطیفہ، ثقافت اور سائنس وٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دنیا کے مختلف ملکوں کی درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس نے گزشتہ برس آزادی صحافت کے حوالے سے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔
Freedom of the press in 2019
1.????????NOR
2.????????FIN
3.????????SWE6.????????SUI
7.????????NZL
13.????????GER
18.????????CAN
20.????????AUS
26.????????ESP
28.????????RSA
29.????????FRA
30.????????GBR
42.????????USA
55.????????JPN
84.????????BRA
100.????????MAS
106.????????COL
110.????????UAE
114.????????IND
116.????????PAK
122.????????RUS
124.????????SIN
128.????????TUR
136.????????IRI
138.????????KSA
140.????????CHN(WEF)
— World Index (@theworldindex) January 13, 2020
دی ورلڈ انڈیکس کے سالانہ اعداد و شمار کے مطابق ناروے آزادی صحافت کے حوالے سے 2019 میں سب سے بہترین ملک رہا۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر فن لینڈ، تیسرے نمبر پر سوئیڈن، چھٹے پر سوئٹزر لینڈ اور ساتویں نمبر پر نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس آزادی صحافت کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال نہایت خراب رہی۔ 140 ممالک کی فہرست میں پاکستان 116 ویں نمبر پر موجود ہے۔
گزشتہ برس پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی صحافیوں کے لیے صورتحال انتہائی خراب تھی۔
فہرست میں بھارت پاکستان سے صرف دو درجہ اوپر یعنی 114 ویں نمبر پر ہے۔