حظی ممالک کو امریکا اور جارحیت کرنے والوں کو باہر نکالنے تک چین سے نہ بیٹھنا ہوگا: صدر روحانی

تہران (ڈیلی اردو/ارنا) ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خطی ممالک کو امریکہ اور خطے میں جارحیت کرنے والوں کو باہر نکالنے تک چین سے نہیں بیھٹنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز منگل کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے شامی وزیر اعظم عماد خمیس کیساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام شعبوں میں شام کیساتھ تعلقات کی مضبوطی اور تقویت کا خواہاں ہے۔

 ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سامراجیت کیخلاف مزاحمت کرنے والی حکومتوں کیساتھ کھڑے رہیں گے۔

صدر روحانی نے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے جلد از جلد نفاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام شعبوں میں شام سے تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر شامی وزیر اعظم نے ایران کیجانب سے شام کی بدستور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام شعبوں بالخصوص تجارتی اور اقتصادی میدان میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ شام کی تعمیر نو میں، ایرانی کمپینیوں کی شرکت، شام کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور ہم نجی شعبے مین سرگرم ایرانی کمپینوں کو شام کی تعمیر نو مہم میں حصہ لینے کی دعودت دیتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عماد خمیس ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں اتوار کی رات تہران پہنچ گئے جہاں نائب ایرانی صدر اسحاق جہانگیری نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔

انہوں نے اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی، پارلمینٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے سربراہ جنرل سلامی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ شام کے وزیراعظم سے قبل قطر کے امیر اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کل بروز اتوار ایران کے دورے پر تہران پہنچے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں