لاہور (ڈیلی اردو/وائس آف ایشیا) بھارت کی پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں، بھارت نے پاکستان کی حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے پاکستان مخالف افغان طالبان کے ایک گروپ کی حمایت حاصل کر لی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں خودکش بم دھماکے کرنے اور پاکستان کی حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے پاکستان مخالف افغان طالبان کے ایک گروپ کی حمایت حاصل کر لی ہے۔
افغانستان کے علاقوں قندھار، نمروز اور کابل میں قائم ٹریننگ سنٹروں میں ان دہشت گردوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔
بلوچستان کراچی اور پنجاب میں افغان خفیہ ادارہ این ڈی ایس اور را مل کر خطرناک خونی کھیل کھیلنے کے لیے پلاننگ کر رہے ہیں۔ اس سارے آپریشن کی نگرانی بھارتی سلامتی کے مشیراجیت دوول کر رہے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت پاکستان میں براہ راست مداخلت کرنے کی بجائے پاکستان میں چھپے سلپیر یونٹس کو متحرک کر رہا ہے۔
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے کے لیے وہاں کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ڈپٹی سپرنڈنٹ پولیس دیویندر سنگھ کو گرفتار کر کے بھارت پاکستان میں اپنے مذموم مقاصد کی انجام دہی کے لیے جواز پیدا کر رہا ہے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اندرونی معاشی اور سیاسی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خطرناک آپریشن کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
بھارت میں احتجاجی مظاہروں اور کشمیر میں مسلسل ناکہ بندی کی وجہ سے مودی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے کچھ ممالک اندرون خانہ کوششیں کر رہے ہیں۔ جب کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اس اثر کو زائل کرنے کے لیے پاکستان کے اندر خون کی ہولی کھیلنے کی منصوبہ بندی کر لی۔پاکستانی ادورں کو چوکنا رہنا ہو گا۔