ڈیرہ غازی خان: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حساس ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے تین دہشت گردوں کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 4 عدد ہینڈ گرنیڈز ار اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

‏دہشتگرد ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں