ایران کے میزائل حملوں میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے، امریکی سینٹرل کمان

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کے لیے کویت اور جرمنی منتقل کیا گیا۔

ایران کا عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ، امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹھ جنوری کو ہونے والے ان میزائل حملوں میں گیارہ فوجی زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کے لیے جرمنی اور کویت منتقل کیا گیا تاہم الاسد ائیر بیس پر ایرانی حملے میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی میزائل حملوں میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ امریکا کی جانب سے فضائی حملےمیں ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد جوابی کارروائی میں ایران نے امریکا کے دو فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں