ایرانی سپریم لیڈر اپنے الفاظ کے چناؤ کا درست استعمال کریں، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اپنے الفاظ کے چناؤ کا درست استعمال کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حال ہی میں امریکا اور یورپ کے خلاف غلط باتیں کہیں ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی معیشت تباہی سے دوچار ہورہی ہے جبکہ لوگ پریشان ہیں،اس لیے خامنہ ای کو اپنے باتوں پر محتاط رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ ایرانی فورس القدس کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے انتقامی حملے کو امریکا اور بیرونی قوتوں کے منہ پر طانچہ قرار دیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں