غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح کے مشرق میں دو الگ الگ بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکے اسرائیلی فوج کی طرف سے نصب کردہ بم کے پھٹنے سے ہوئے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 36 سالہ فلسطینی نوجوان مہدی عيد عياد ارميلات شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مشرقی رفح میں ایک اور دھماکے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
فلسطینی حکام نے بم دھماکوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ناکارہ بم پھٹنے سے شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔