20

صومالیہ میں الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فوج کے فضائی حملے، 15 دہشت گرد ہلاک

موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ میں شدت پسند جماعت الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فضائیہ کے حملے میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں امریکی فضائیہ نے دہشت گرد تنظیم الشباب کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، فضائی حملے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی فضائیہ کے کمانڈر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کے تحت کی گئی کارروائی میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

صومالیہ کے کئی حصوں پر تاحال الشباب کا قبضہ ہے اور حکومتی فورسز امریکی فوج کی مدد سے قبضہ واگزار کرانے کے لیے کاروائیاں کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ صومالیہ میں الشباب داعش کی زیلی تنظیم کے طور پر متحرک ہے اور عوام سمیت حکومتی فورسز کے خلاف برسرپیکار ہے۔ امریکی فضائیہ صومالیہ کی حکومت کی معاونت کے لیے کئی برسوں سے یہاں موجود ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں