سال 2019 میں 56 صحافی قتل ہوئے: اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش کے ترجمان سٹیفین دوجاریک نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 56 صحافی ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ صحافی تنازعات کے علاقوں سے باہر مارے گئے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے اعداد و شمار کے حوالے سے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس تعداد میں 2018ء کی نسبت نصف تک کمی واقع ہوئی لیکن ملزمان کو قرار واقعی سزا نہیں دی جاسکی۔

یونیسکو کے مطابق 2018ء میں 99 جبکہ 2010ء سے 2019ء تک 894 صحافی مارے گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں