بیجنگ + اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا آخری دور شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں فیصلہ آج ہوگا۔ پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کی 22 سفارشات پر عملدرآمد جبکہ کالعدم تنظیموں پر پابندیوں کے حوالے سے فیٹف کو بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مذاکرات جاری ہیں جبکہ آج مزاکرات کا آخری دور ہوگا۔ پاکستان کا گرے لسٹ میں رکھے جانا یا نکالنے کا اہم فیصلہ آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف حکام کو گذشتہ ساڑھے 4 ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور میں ایف اے ٹی ایف کے سوالات پر پاکستان کی جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اٹھائے گے ٹھوس اقدامات پر ایف اے ٹی ایف کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں ایف اے ٹی ایف کے سوالات پر وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اٹھائے گے ٹھوس اقدامات پر ایف اے ٹی ایف کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف حکام کو بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن میں 451 فیصد اضافہ ہوا۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیرر فنانسنگ کی حوالے سے گرفتاریوں کی شرح 677 فیصد اور کیسز میں سزائیں دینے کے عمل میں 403 فیصد اضافہ ہوا۔ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں 31 کروڑ 42 لاکھ کی برآمدگی ہوئی جبکہ دسمبر 2019ء تک ٹیرر فنانسنگ کے 827 کیس رجسٹرڈ ہوئے۔
حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف حکام کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندر کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں جبکہ منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اٹھائیگئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے منی لانڈرنگ ایکٹ میں فیٹف سفارشات کے مطابق ترمیم سے آگاہ کیا جبکہ منی لانڈرنگ ایکٹ میں جرمانے اور سزاؤں کی تفصیلات بھی بتائی گئیں جس کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو ایک سال سزا، 50 لاکھ جرمانہ کیا جائے گا۔
آج ایف اے ٹی ایف اور پاکستانی وفد کے آخری دور میں فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ میں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی اور پاکستانی وفد نے سے سوالات بھی کئے جائیں گے۔ آج پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔