19

پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ون ڈے سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 22 سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی، سیریز سے پاکستان کو ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی، آسٹریلیا کو پاکستان میں سیریز کھیلنے کی پیش کش کی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 22 اور دوسرا 24 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا، سیریز کا تیسرا میچ 27 مارچ کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچز 29 اور 31 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں