آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے خارجہ امور کے سینیئر نائب وزیر کی ملاقات

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے خارجہ امور کے سینیئر نائب وزیر کاناسوگی کینجی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپان کے سینیئر نائب وزیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جاپانی سینیئر نائب وزیر نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں