12

ترکی میں 6.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، متعدد عمارتیں تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتیں گر کر تباہ ہو گئی ہے۔ اب تک چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی، شام، جیورجیا اور امریکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ترکی میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 55 منٹ کر زلزلہ آیا۔

https://twitter.com/Who98408150/status/1220795722087288832?s=08

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکی کے شہر ایازگ سے چالیس کلومیٹر دور تھا۔

ترک حکومت نے زلزلے کے فوری بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کردیے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

https://twitter.com/444syyh/status/1220776036859858946?s=08

رپورٹ کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقے زلزلے سے شدید متاثر ہوئے، ایازگ میں اب تک چار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ متعدد عمارتیں بھی گر کر تباہ ہو گئی ہے۔

زمین لرزنے کے بعد ترکی کے عوام خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات پر چلے گئے۔ ماہرین کے مطابق آفٹر شاکس کی وجہ سے بھی مزید زلزلہ آسکتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں