آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی چڑی کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شدید زخمی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے چڑی کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 21 سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سریاں گاؤں کی رہائشی اکیس سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے مستعد جوان بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں