برلن (ڈیلی اردو) جرمنی میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں 6 افراد ہلاک ہو گئے، فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے جنوب مغربی علاقے ROT AM SEE میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقامی ریلوے سٹیشن کے قریب واقع عمارت میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔