ہمارے بارے میں

تعارف:

ڈیلی اردو ایک آزاد، خودمختار اور سنسرشپ سے پاک صحافتی ادارہ ہے جو دیانت داری، غیرجانبداری اور سچائی پر مبنی صحافت کے اصولوں پر کاربند ہے۔ امریکہ میں قائم یہ ادارہ کسی دباؤ یا مداخلت کو خاطر میں لائے بغیر بلا خوف، بلا سمجھوتہ رپورٹنگ کا علمبردار ہے۔

ڈیلی اردو ڈاٹ نیٹ اور روزنامہ ڈیلی اردو (رجسٹرڈ) کا یہ آن لائن منصوبہ دنیا بھر، خصوصاً امریکہ اور پاکستان سے مستند، مفصل اور تحقیقاتی خبروں کا ایک معتبر ذریعہ ہے۔ ہم ان موضوعات پر بھی روشنی ڈالتے ہیں جو اکثر مرکزی یا ریاستی میڈیا کی نظر سے اوجھل رہتے ہیں۔

ڈیلی اردو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ دنیا کا پہلا اردو زبان کا اخبار ہے جو دہشت گردی، انتہا پسندی، دہشت گرد تنظیموں، عسکری آپریشنز، جنگوں اور مذہب سے جڑے حساس امور پر مسلسل، جرات مندانہ اور غیرجانبدار رپورٹنگ کرتا ہے۔ ہمارا مقصد ان پیچیدہ اور نازک موضوعات کو گہرائی سے اجاگر کرنا اور قارئین کو درست، مکمل اور متبادل نقطہ نظر فراہم کرنا ہے۔

ہم صرف خبریں نہیں دیتے، بلکہ ان کے پس منظر، اثرات اور مختلف زاویوں سے بھی قارئین کو باخبر رکھتے ہیں۔ غیرجانبدار تجزیے، بے لاگ تبصرے اور سائنسی بنیادوں پر کی گئی تحقیقات ہمارے ادارتی وژن کا لازمی حصہ ہیں، جو ہمیں ایک منفرد اور معتبر پلیٹ فارم بناتے ہیں۔