رفح (ڈیلی اردو) اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر بمباری کی تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے سوموار کو علی الصباح وسطی اور جنوبی غزہ میں زرعی اراضی پر گولہ باری کی۔
اسرائیلی فوج نے رفح میں الشوکہ کالونی میں دو میزائل گرائے تاہم ان کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے یہ بمباری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری طرف اسرائیل نے گذشتہ شام غزہ سے سرحد پار میزائل داغے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔
رات گئے اسرائیلی فوج نے وسطی خزہ میں خان یونس کے مقام پر مزاحمتی ٹھکانوں پر بمباری کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔