فلسطینی صدر محمود عباس کا امریکا اور اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان

قاہرہ (ڈیلی اردو) فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل سے سیکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل سے سیکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بتادیا ہے کہ اب ہم امریکا اور ان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہیں رکھیں گے۔

فلسطینی صدر نے کہا کہ ٹرمپ نے کہا کہ وہ مجھ سے ٹیلی فون پر بات کریں گے لیکن میں نے منع کردیا پھر انہوں نے کہ وہ مجھے ’ڈیل آف دی سینچری‘ یعنی ان کا دو ریاستی پر امن منصوبہ بھیجنا چاہتے ہیں تاکہ میں اسے پڑھ لوں لیکن میں نے منع کردیا کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے گئے مشرقِ وسطی امن منصوبے میں ایک محدود فلسطینی ریاست اور مقبوضہ مغربی کنارے پر آباد بستیوں پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں