ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم شرپسند نے دھماکہ خیز مواد نیک امان اللہ کے گھر کے ساتھ نصب کر رہا تھا کہ زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا۔
دھماکے کے باعث علاقے کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیک امان اللہ کالعدم تنظیم حقانی گروپ کے مولوی اسحاق گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔
جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
آخری اطلاعات تک اس حملے کے حوالے سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔