فیصل آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد گرفتار، 10 خودکش جیکٹس برآمد

اسلام آباد (ش ح ط) سی ٹی ڈی فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتا ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ضلع فیصل آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 3 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 10 خودکش جیکٹس، سیفٹی فیوزز، 3 ڈیٹونیٹرز، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں عبدالسلام، مائودود چشتی، علی خان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دہشت گردوں نے حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے حساس مقامات کو بھی نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی تاہم انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں