بلوچستان: ہرنائی کی مسجد کے اندر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، 4 کلو وزنی بم برآمد

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی جامع مسجد کے اندر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہید پولیس اہلکار محمد وسیم تبلیغی جماعت کے افراد کو جامع مسجد چھوڑنے آیا تھا تو مسجد میں پہلے سے موجود نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی۔

زخمی شخص کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ نامعلوم مسلح شخص فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ڈی سی ہرنائی کے مطابق واقعہ کے بعد مسجد کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے ایک مشکوک بیگ ملا جسے چیک کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

بیگ کا معائنہ کرنے پر اس میں سے چار کلو بارودی مواد برآمد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق عظیم دمڑ کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے بیگ میں موجود بم کو ناکارہ بنادیا اور یہ بارودی مواد کشمیر یکجہتی ریلی میں تخریب کاری کے لیے لایا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں