پشاور (ڈیلی اردو) نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا حکومت نے انسداد دہشت گردی فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی فورس بنانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں اور انہیں جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائیگی۔
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ثناء اللہ عباسی کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت 500 اہلکاروں پر مشتمل کاونٹر ازم فورس بنی تھی جو ابھی تک نہیں بنی تاہم کوشش کر رہے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی فورس بنائیں اور انہیں جدید ٹیکنالوجی فراہم کریں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ثناء اللہ عباس نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں وزراء، ایم پی ایز اور دیگر افراد کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ضرورت سے زیادہ اہلکاروں کو واپس بلا رہے ہیں لیکن کوئی خطرہ مول لے سکتے ہیں۔ جن افراد کو خطرہ ہے ان سے نفری واپس نہیں لے سکتے ہیں۔ کوئی بھی سانحہ ہو سکتا ہے۔ پولیس کو جدید آلات سے لیس کرنے کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔
29 ہزار لیویز و خاصہ دار فورس کو انکے متعلقہ رینکس میں برابری کی بنیاد پر ترقی دی جائیگی لیویز اور خاصہ دار فورس کا جو گریڈ اور تنخواہ تھی اسے گریڈ اور تنخواہ میں ان کا انضمام ہوگا۔