واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے یمن میں القاعدہ کے دو سینیر کمانڈروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 11 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ نے دنیا بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میںملوث القاعدہ کے یمن میں چوٹی کے دو کمانڈروں کے بارے میں درست معلومات دینے پر انعامات کا اعلان کیا ہے۔
یمن میں قاسم الریمی کی ہلاکت کے بعد جزیرۃ العرب میں القاعدہ کو ایک اور کاری ضرب لگائی گئی ہے۔ الریمی کی ہلاکت کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا دو دہشت گردوں کی گرفتاری کی کوشش کررہا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کی نقل وزارت خارجہ کے آفیشل اکائونٹ پر القاعدہ کمانڈر سعد بن عاطف العولقی کے ساتھ القائدہ کمانڈر ابراہیم احمد محمود القوصی کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔ بیان میں سعد العولقی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 6 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔