مصر: سیناء میں جھڑپ، 10 دہشت گرد ہلاک

قاہرہ (ڈیلی اردو) مصر میں فوج کے ترجمان کے اعلان کے مطابق شمالی سیناء کے صوبے میں ایک دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ترجمان نے اتوار کے روز بتایا کہ حملے میں گھات لگا کر سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جو ناکام بنا دی گئی۔ اس دوران جھڑپ کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور مسلح عناصر کے زیر استعمال ایک فور وہیل ڈرائیو گاڑی تباہ ہو گئی۔

فوجی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے 7 اہل کار شہید اور زخمی ہو گئے۔

ترجمان نے باور کرایا کہ واقعے کے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمہ کرنے کے لیے تطہیر اور تعاقب کی کارروائی جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں