ٹانک: پولیس کی کاکا خیل میں کارروائی، مطلوب دہشت گرد طاہر مٹھا ہلاک

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) ٹانک پولیس کو 14 افراد کے قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب دہشت گرد طاہر المعروف مٹھا پولیس کے ساتھ فائرنگ تبادلہ میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس ٹیم ضلع ٹانک کے تھانہ ملازئی کے حدود گاؤں کاکا خیل میں گشت پر موجود تھی کہ اس دوران اُن کا طاہر المعروف مٹھا، عمر خطاب اور دیگر کے ساتھ آمنا سامنا ہوا، ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کے دوران انہوں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار محفوظ رہیں۔ تاہم جوابی کارروائی کیلئے مزید نفری طلب کرلی،

ڈی پی او ٹانک محمد عارف نے بتایا کہ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں سمیت موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں آپریشن شروع کردیا، اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران ایک دہشت گرد طاہر المعروف مٹھا مارا گیا جبکہ پولیس اور انعامی گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ مارا جانے والا دہشت گرد طاہر المعروف مٹھا ٹانک کے علاقہ درہ بین میں 14 افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم انعام گروپ سے ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں