اسرائیل کا شام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ

دمشق (ڈیلی اردو) شام میں اسرائیل نے جمعرات کے روز دمشق کے ہوائی اڈے کے اطراف فضائی حملوں کے ذریعے ہتھیاروں اور میزائلوں کے گوداموں کو نشانہ بنایا۔

ادھر شامی حکومت کے زیر انتظام میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت کی فضا میں “معاند اہداف” کا راستہ روک لیا۔

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق اسرائیلی بم باری میں دمشق کے اطراف ہتھیاروں کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔ المرصد کا کہنا ہے کہ نقصان کا حجم ابھی معلوم نہیں ہو سکا۔

سال 2011 میں شامی بحران کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے کئی مرتبہ شامی اراضی پر حملے کیے۔ اس دوران شام میں بشار کی فوج کے علاوہ ایران اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں