جرمنی: فرانکفرٹ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 8 افراد ہلاک، 6 زخمی

برلن (ڈیلی اردو) جرمنی کے شہر فرانکفرٹ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات شیشہ بارز میں ہوئے اور دونوں واقعات میں ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقامی پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں واقعات میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ھانائو کے مقام پر پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد فائرنگ کے دونوں واقعات میں ہوٹلوں میں موجود افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں